قومی دفاع

اردواسپیکنگ کمیونٹی کی خدمات قابل قدر ہیں، میجر جنرل بلال اکبر

کراچی:(اے پی پی) ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں بسنے والے جفاکش اردواسپیکنگ کمیونٹی ملک کا قیمتی معاشرتی اثاثہ اوران کی خدمات قابل قدرہیں- میجرجنرل بلال اکبرنے ایسوسی ایشن کے چیئرمین اقتدارعلی اورمانیٹرنگ سیل کے چیف آصف مقصودسے ملاقاتیں بھی کیں۔ ڈی جی رینجرزکا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے، رینجرزانڈسٹریل ایریامیں اضافی گشت کے ذریعے جرائم کے خاتمے کیلئے کارروائی کرے گی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق میجرجنرل بلال اکبر نےپولیس کواسٹریٹ کرائم پرقابوپانے کیلئے بھرپورکارروائی کی ہدایت کرتے ہائے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اسٹریٹ کرائم کو قابو میں لانے کے لیے فوری اور بھر پورکارروائی کریں۔