اسلام آباد:(اے پی پی) ٹول پلازہ کے قریب کسٹم حکام نے بھارتی گٹکے سے بھرا ٹرالر قبضے میں لے لیا۔اسلام آباد میں ٹول پلازہ کے قریب کسٹم حکام نے مصدقہ اطلاعات پر ایک ٹرالر کو روک لیا۔ تلاشی کے دوران ٹرالر سے بڑی مقدار میں بھارتی گٹکا برآمد ہوا۔ کسٹم حکام نے ٹرالر میں سوار تینوں افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ٹرالر سے برآمد ہونے والے گٹکے کا وزن 2 ہزار208 کلوگرام ہے۔ یہ پشاورسے لایا گیا تھا اوراسے راولپنڈی اسلام آباد اوردیگرشہروں میں بھجوایا جارہا تھا۔ ایس پی کسٹمز ضیغم خان کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تین ملزمان میں ایک کا نام مبین خان ہے جو کہ اسمگلنگ کے الزام میں کئی مرتبہ پکڑا جاچکا ہے۔