راولپنڈی (ملت آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزازاحسن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کی جانب سے اعلیٰ انٹیلی جنس سربراہ سے متعلق گمراہ کن بیان دیا گیا جو بالکل غلط اور بے بنیاد ہے جب کہ مسلح افواج کی ساکھ شک وشبہات سے بالاتر ہے۔