راولپنڈی(ملت آن لائن)پاک فوج نے افغانستان کے ساتھ متصل سرحد پر خاردار تار لگانے کا کام شروع کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت پر سیکیورٹی اقدامات کے تحت پاک افغان سرحد پر خاردار تار لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے/a>
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خاردار تار دو مرحلوں میں لگائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں باجوڑ، مہمند، خیبر ایجنسیوں اور دوسرے مرحلے میں باقی سرحدوں بشمول بلوچستان میں باڑ لگائی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے سرحد پر نئے قلعے اور چوکیاں بھی بنائی جارہی ہیں۔