کابل: (اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدر ڈاکٹر اشرف غنی کی زیرصدارت قومی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں طورخم سرحد کے مسئلہ کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ اس مسئلہ کا حل سفارتی ذرائع سے ہی نکالا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب سرحد پر کشیدگی بدستور موجود ہے اور منگل کو شام گئے تک وقفے وقفے سے بھاری اسلحے سے آر پار فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔