اسلام آباد(اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے کیمپ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں بنتے جا رہے ہیں ، سٹریٹجک ڈیپتھ کا نظریہ ختم ہو چکا ، سیکرٹری خارجہ کہتے ہیں انگور اڈا معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی ۔ امریکی مطالبات مسترد کر دئیے ۔ سینٹ کی دفاع اور خارجہ امور کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ، افغان مہاجرین کے کیمپ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں بن رہے ہیں ۔ سرتاج عزیز کا انکشاف ، اپنی کوئی پوسٹ کسی کو دی نہ علاقہ ، انگور اڈا معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی ۔ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا گیا تو نقصان پوری دنیا کا ہوگا ۔ سیکرٹری خارجہ کی بریفنگ ۔ اعتزاز چوہدری نے کہا افغان طالبان کیخلاف پاکستان میں آپریشن کا مقصد نئی جنگ پاکستان میں لانے کے مترادف ہوگا ۔ امریکا چاہتا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کیخلاف ایکشن لیا جائے ، شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کیا جائے ، میزائلوں کی رینج کو کم کیا جائے ۔ پاکستان نے امریکہ کا ہر مطالبہ مسترد کر دیا ۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ سے کہا ہے کہ ہمیں بتایا جائے امن عمل بات چیت سے بڑھانا ہے یا جنگ سے ؟ چار فریقی فورم سے افغان امن عمل کا پیغام واضح ہونا چاہیئے ۔ یہ ٹاک ٹاک واک واک نہیں چلے گی ۔