قومی دفاع

اقتصادی راہداری منصو بہ تکمیل کیلئےپاکستان کےساتھ ہیں،چین

شنگھا ئی(آ ئی این پی) چین کی وزارت خا رجہ کے سینیئر سفا رتکا ر فو جی ہا نگ نے کہا ہے کہ پا ک چین اقتصا دی را ہداری کے منصوبوں کی کا میا بی سے تکمیل کیلئے پا کستان کے ساتھ ہیں جس سے دو نوں مما لک مشتر کہ فوا ئد حا صل کر تے ہو ئے تعلقات کو مز یدمستحکم کر یں گے۔فو جی ہا نگ نے پیر کوچین کے دورے پر مو جود پا کستا نی صحا فیوں کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ شنگھا ئی کا کا رو با ری طبقہ پا کستان میں سرما یہ کا ری کر نے اور اقتصا دی را ہداری کے تحت مختلف منصو بوں کی مشتر کہ طو ر پر ذ مہ داری لینے کیلئے تیار ہے ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ شنگھا ئی اور کرا چی جڑواں شہر ہیں اور دونوں اطراف نے مسلسل تبا دلوں کے ذ ریعے سر کا ری اور عوامی سطح پر گہرے تعلقات قا ئم کیئے ہیں،را ہداری منصو بہ نہ صرف دو نوں مما لک کی عوام بلکہ خطے کے سما جی و معا شی نظام کیلئے گیم چینجر ہے۔چینی قیا دت منصو بے کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے جو صدر شی جن پنگ کی جا نب سے متعارف کروا ئے جا نے والے ون بیلٹ ون روڈ کا اہم حصہ ہے۔دونوں اطراف کی عوام کی حما یت اور شرا کت داری سے منصو بے پر پیشرفت مؤثر طر یقے سے تیزی کے ساتھ جا ری ہے، پا ک چین تعلقات کی گر مجو شی بیان کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ دونوں مما لک کے با ہمی تعلقات بین الاقوا می تعلقات عا مہ میں شا ندار مثال کے حا مل ہیں۔انہوں نے پا کستانی کا رو با ری شخصیات کو چین میں سر ما یہ کا ری کے مر کز شنگھا ئی کا دورہ کر نے کی دعوت دیتے ہو ئے کہا کہ اس شہر میں مشتر کہ مفادات کے حا مل کا رو با ی مواقع تلاش کیئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے یقین د ہا نی کرواتے ہو ئے کہا کہ پا کستانی کا رو با ری طبقے کو ہر ممکن تعاون فرا ہم کیا جا ئیگا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ شنگھا ئی تعاون تنظیم کے چا رٹر کے تحت پا کستان تنظیم کا مکمل رکن بن رہا ہے جس کے با عث نہ صرف دو نوں اطراف بلکہ رکن ممالک کے ما بین تعاون میں نئی جہتیں سا منے آ ئیں گی اور با ہمی اور علا قائی سطح پر امن کے فروغ میں مدد ملے گی۔