اللہ کے نام پر بننے والے پاکستان پرکوئی بری نظر نہیں ڈال سکتا، ایئرچیف
کراچی:(ملت آن لائن) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ اللہ کے نام پر بننے والی ریاست پر کوئی بری نظر ڈالنے کی ہمت نہیں کرسکتا۔ کراچی کے پی اے ایف میوزم میں 1974 کی عرب اسرائیل جنگ کے ہیرو ائیر کموڈورستار علوی (ریٹائرڈ ) کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ایئرچیف مارشل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ائرکموڈور ستار علوی نے شامی فضائیہ کی طرف سے اسرائیلی فضائیہ کے میراج طیارے کو مار گرا یا تھا۔
پاک فضائیہ مکمل خود انحصاری کی جانب تیزی سے گامزن ہے، ایئرچیف مارشل
پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے تمام دشمن یکجا ہو کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں مگر وہ ہمیشہ اپنی کوششوں میں ناکام رہیں گے، پاکستان اللہ کے نام پر بننے والی ایک نظریاتی ریاست ہے جس پر کوئی بری نظر ڈالنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عظیم پائلٹ کے کارنامے پوری قوم کے لیے قابل فخر ہیں، پاک فضائیہ مادر وطن کی فضائی سرحدوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائے گی اور قوم کے شانہ بشانہ دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔