قومی دفاع

امریکا کاپاکستان اورافغانستان جھڑپوں پرتشویش کااظہار

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکا نے پاکستان اورافغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ضروری ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے گزشتہ روز معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا کو طورخم بارڈر پر ہونے والی حالیہ جھڑپوں پر تشویش ہے۔ترجمان نے دونوں اطراف میں بھاری مقدار میں اسلحہ کی موجودگی پر بھی تشویش ظاہرکی اورکہاکہ حالیہ جھڑپوں میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ترجمان نے کہاکہ امریکا کشیدگی اورکراسنگ پوائنٹس پر اختلافات کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی کررہاہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں امن اوراستحکام کیلئے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کا ہونا ضروری ہے۔ترجمان نے کہاکہ افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی میجر کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں