قومی دفاع

امریکی سینٹ نے بھارت کومسترد کردیا

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی سینٹ نے بھارت کو امریکا کا گلوبل سٹرٹیجک اینڈ ڈیفنس پارٹنر قرار دینے کا بل مسترد کر دیا ۔ یہ بل بھارتی وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے دوران صدر براک اوباما کی ملاقات اور امریکی کانگرس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد امریکی سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی اور امریکی صدر براک اوباما کے درمیان ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں بھارت کو امریکا کا بڑا دفاعی اتحادی قرار دیا گیا تھا ، یہ بل دراصل امریکا کے نیشنل ڈیفنس آتھ ائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے 17)میں ایک ترمیم کی صورت میں تھا۔ رپورٹ کے مطابق اصل بل کو امریکی سینٹ میں 13کے مقابلے میں 85ووٹوں سے منظور کر لیا گیا لیکن بھارت کو امریکا کا عالمی تزویراتی اور دفاعی اتحادی قرار دینے کی ترمیم نمبر 4618حکمران جماعت اور اپوزیشن دونوں کی طرف سے حمایت کے اعلانات کے باوجود منظور نہ ہوسکی۔ افغان شہریوں کیلئے سپیشل ایمگرنٹ ویزوں کی تعداد میں اضافے کی تجویز بھی اس بل میں کی جانے والی مجوزہ ترمیم کا حصہ تھی جو منظور نہ ہوسکی۔