قومی دفاع

امریکی سینیٹ؛ پاکستان کی امدادکا بل شرائط کیساتھ منظور

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی سینیٹ نے 602 ارب ڈالر کا ڈیفنس آتھرائزیشن کا بل منظورکرلیا جب کہ پاکستان کی امداد میں سے 30 کروڑ ڈالر کی رقم حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کردی گئی ہے۔ امریکی سینیٹ نے 602 ارب ڈالر کے ڈیفنس آتھرائزیشن بل کی منظوری دیدی ہے جب کہ اسی بل کے تحت پاکستان کو دی جانے والی 80 کروڑڈالر امداد کے 30 کروڑ ڈالر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کیے گئے ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما نے بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے جب کہ اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بل کی بعض ترامیم متنازع ہیں جس سے مسائل پیدا ہوں گے۔