شمالی وزیرستان (آئی این پی) سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں امریکی وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ۔ وفد نے پاک فوج کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے ملاقات کے بعد امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکی وفد نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے خالی کئے گئے علاقوں کا دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے دہشت گردوں کے تباہ کیے گئے کمیونیکیشن انفراسٹرکچر اور خفیہ ٹھکانوں کا بھی دورہ کیا ۔ امریکی وفد نے شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے خالی کرانے پر پاک فوج کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔