اسلام آباد:(اے پی پی)امریکہ کے نوشکی میں ڈرون حملے کے بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان یہ انتہائی اہم رابطہ ہو گا۔ اس رابطے میں پاکستان ڈرون حملے پر امریکی نمائندوں کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔ امریکی نمائندوں سے پاکستانی حکام کی ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بھارت اور امریکہ کے درمیان بڑھتے دفاعی تعاون سے خطے میں بگڑتے طاقت کے توازن پر بھی پاکستان امریکی نمائندوں کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا-