واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے لاہور دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ایک افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے۔ ترجمان امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق دکھ کی اس گھڑی میں ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے جڑ سے خاتمہ کیلئے ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اور اس سلسلے میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔