قومی دفاع

امن مشقوں کا مقصدسمندری حدود کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے: ذکا

کراچی (ملت + آئی این پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ امن مشقوں کا مقصد سمندری حدود کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی خطے میں تذویراتی اہمیت بڑھ گئی ہے،سی پیک خطے میں معیشت کو استحکام اور فروغ دے گا۔پیر کو ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں میری ٹائم سیکیورٹی کے کردار میں اضافہ ہوگیا ہے،کانفرنس سے عالمی طور پر دوست ملکوں سے رابطے مضبوط ہوں گے،سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی خطے میں تذویراتی اہمیت بڑھ گئی ہے،سی پیک خطے میں معیشت کو استحکام اور فروغ دے گا۔انہوں نے کہاکہ امن مشقوں کا مقصد سمندری حدود کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔۔۔۔(خ م)