راولپنڈی:(اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور امید کرتے ہیں کہ افغان سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل نے عید الفطر کا دن شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا، انہوں نے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے ہمراہ نماز عید ادا کی اور شوال اور دتہ خیل میں فوجی جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔