اسلام آباد:(اے پی پی)امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بالخصوص افغانستان کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ رچرڈ اولسن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔