قومی دفاع

آئی ایس پی آر نے بابائے قوم کی پیدائش کے حوالے سے ملی نغمہ جاری کردیا

آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے بابائے قوم کی پیدائش کے حوالے سے ملی نغمہ جاری کردیا

راولپنڈی(مانیٹر نگ سیل)آئی ایس پی آرنے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی پیدائش کے موقع پر نیاملی نغمہ جاری کر دیا،جسے پروفیسر احمد رفیق نے لکھا جبکہ اسے گایا ساحر علی بگا نے ہے جو اس کے میوزک کمپوزر بھی ہیں۔3:18منٹ کے ویڈیو ملی نغمے میں ویڈیو میں قائداعظم کی قیادت میں تحریک آزادی سے لے کر پاکستان کے حصول تک کی نایاب فوٹیج شامل ہیں ،ویڈیو میں پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے والوں کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ملی نغمے کا ٹائٹل”زمیں وآسمان میں ہر زبان سے لاالہ نکلا“رکھا گیا ہے۔

……………
بھارتی جاسوس کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ پاکستان پہنچ گئیں

جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ پرواز ای کے 612 دبئی سے راولپنڈی پہنچیں، دونوں خواتین کوسخت سیکیورٹی میں اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اس کی اہلیہ اور والدہ ملاقات کے لئے اسلام آباد پہنچ گئیں۔ دونوں خواتین امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 سے براستہ دبئی راولپنڈی پہنچیں، ڈپلو میٹک انکلیو کی طرف جانیوالے راستے بند کر دیئے گئے، ڈپلومیٹک انکلیو، ریڈزون میں 500 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ریڈ زون کو بیریئر لگا کر جزوی طور پر سیل کر دیا گیا۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ کو سخت سکیورٹی میں اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ملاقات 12 بجے کے قریب دفتر خارجہ میں ہوگی، ملاقات میں موجود بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ مجرم سے کوئی بات نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی انہیں کسی سوال و جواب کی اجازت ہوگی، بھارت پر ملاقات کے بارے میں طریقہ کار واضح کر دیا گیا ہے، بھارت نے ملاقات کے لئے آنیو الی دونوں خواتین کی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرانے سے انکار کر دیا ہے جو پاکستان نے مان لیا ہے تاہم بھارت کے اس ملاقات سے متعلق تین مطالبے مسترد کر دیئے گئے ہیں۔