راولپنڈی (آئی این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف قطر کے ایک روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے،آرمی چیف قطر کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس دوران دفاعی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف قطر کے ایک روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف قطر کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔(اح)