آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات
راولپنڈی(ملت آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر کے درمیان ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر عمر زخیل وال کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اورسیکیورٹی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی صورتحال پربھی اظہار اطمینان کیا گیا۔
دوسری جانب افغان سفیر عمر زخیل وال نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آرمی چیف سے ملاقات کی تصویر شیئر کی اور جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جن 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی ان میں شبیر احمد، عمرا خان، طاہر علی اور آفتاب الدین شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کےمطابق چاروں دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، سپاہیوں کے اغوا اور قتل میں ملوث ہیں اور انہوں نے 21 افراد کو بھی قتل کیا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور انہیں فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی۔