کراچی(ملت آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین میں شریک ہیں۔
آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین کراچی کے گورا قبرستان میں کی جائے گی اور آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تدفین میں شرکت کے لیے وہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔
ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات میں، ایئر چیف مارشل، کورکمانڈر کراچی، گورنر و وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، میئر کراچی، پاکستان میں جرمن سفیر سمیت دیگر اعلیٰ سماجی و سیاسی شخصیات شریک ہیں۔