قومی دفاع

آرمی چیف سول اسپتال کوئٹہ پہنچ گئے، زخمیوں کی عیادت

کوئٹہ:(اے پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وزیر اعظم بھی کوئٹہ روانگی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔ کوئٹہ میں آج صبح سول اسپتال میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر کے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ کوئٹہ آمد کے بعد وہ سول اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی۔ ان کے ہمراہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض بھی موجود تھے۔ آرمی چیف کوئٹہ میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ انہیں اس حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وہ وہاں سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیر اعظم بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ انہیں تمام موجودہ صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔ وزیر اعظم کوئٹہ کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔ آج صبح کوئٹہ کے سول اسپتال میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 63 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔