راولپنڈی:(اے پی پی) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چین کے سفیر سن ویڈانگ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے بھی بات کی گئی چین کے سفیر نے خطہ اور دنیا میں امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔