راولپنڈی:(آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔