آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات، بہتر تعلقات کیلیے کام جاری رکھنے کا عزم
راولپنڈی(ملت آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف اور ایرانی سفیر کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جس میں علاقائی سلامتی، پاک ایران بارڈر مینجمنٹ اور دفاعی شعبوں میں تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا جب کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔