راولپنڈی:(ملت+اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن لاس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جب کہ شیخ محمد بن لاس نے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈرشیخ محمد بن لاس نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر شیخ محمد بن لاس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی محنت سے خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔