آرمی چیف سے ترک اور ایرانی سفیر کی الگ الگ ملاقات
راولپنڈی:(ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ایرانی اور ترک سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کے لیے ترکی کے نئے سفیر اسہان مصطفیٰ اور ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) میں آرمی چیف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف سے ترک سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے غیر معمولی برادرانہ تعلقات کو روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا گیا جب کہ ترک سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
جاپانی وزیر خارجہ کا اعتراف
بعدازاں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک ایران بارڈر منیجمنٹ پر بات چیت کی گئی۔