آرمی چیف سے پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود کی ملاقات
راولپنڈی(ملت آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملاقات کی۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایڈمرل ذکاءاللہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد 7 اکتوبر کو نئے امیر البحر کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
جب کہ پاک بحریہ کے سربراہ نے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔