آرمی چیف سے یورپی یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین کی ملاقات
راولپنڈی:(ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل مخائل نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیئرمین ملٹری کمیٹی یورپی یونین جنرل مخائل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل مخائل نے خطے میں امن کے لئے پاک فوج کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم کو سراہا۔