شوال(آئی این پی )آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کے علاقے شوال روانہ ، آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والےجوانوں سے ملاقات کریں گے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے دورے میں اگلے مورچوں کا دورہ کریں گےاور آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والےجوانوں سے ملاقات کریں گے۔