قومی دفاع

آرمی چیف نے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 13 دہشت گردوں کے موت کے پروانے پر دستخط کر دیے ہیں۔ دہشت گردوں میں شیر علی، سید قاسم شاہ، محمد عثمان، محمد وقار فیصل، عبدالرحمان، میاں سید رحیم، لطیف اللہ محسود، عرفات، واحد علی، اکبر علی، محمد ریاض، محمد دیار خان اور نور اللہ شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان دہشت گردوں کی کارروائیوں سے 325 افراد شہید اور 366 زخمی ہوئے تھے۔ ان دہشت گردوں میں پریڈ لین، میریٹ ہوٹل اور باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے بھی شامل ہیں۔