راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ موت کی سزا پانے والے یہ دہشتگرد معصوم شہریوں، پولیس اور آرمڈ فورسز کے حکام کے قتل میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگرد فرقہ ورانہ تشدد میں بھی ملوث تھے۔ موت کی سزا پانے والے ان دہشتگردوں میں محمد قاسم طوری اور جہانگیر حیدر بھی شامل ہیں۔