اسلام آباد:(اے پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آئی جی سندھ کو فون ، پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس ، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاک آرمی سندھ پولیس کی بھرپور مدد کرے گی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اورنگی ٹائون میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف سندھ پولیس کی دہشت گردوں کےخلاف کارروائیوں کو سراہا ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سندھ پولیس کی بھرپور مدد کرے گی ۔