قومی دفاع

آرمی چیف کا بہاولپور، ملتان، اوکاڑہ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) ریٹائرمنٹ کی تاریخ قریب آتے ہی جنرل راحیل شریف کے الوداعی دوروں اور ملاقاتوں میں تیزی آ گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور، ملتان اور اوکاڑہ گیریژنز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے صحرا کے باوجود بین الاقوامی سرحد پر مستعدی سے ڈیوٹی دینے پر افسروں اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف نے بچوں کے جدید ترین آرٹس اسکول کا بھی افتتاح کیا۔ اس سے پہلے جنرل راحیل شریف نے ٹین کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔ وہ افسروں اور جوانوں سے ملے۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔ امریکی سفیر نے جنرل راحیل شریف کی قیادت میں آپریشن ضرب عضب اور پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی۔