راولپنڈی: (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیل اور باغ سیکٹر کا دورہ کیا، جوانوں کے ساتھ وقت گزارا اور انھیں عید کی مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے فوج کے افسروں اور جوانوں کی مادر وطن کی حفاظت کے لیے قربانیوں کو سراہا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر موجود جوانوں کا مورال اور آپریشنل تیاریاں قابل تحسین ہیں۔