آرمی چیف کا مشرقی سرحد پر پنو عاقل میں آپریشن ایریاز کا دورہ
راولپنڈی:(ملت آن لائن) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشرقی سرحد پر پنوعاقل ڈویژن میں آپریشن ایریاز کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق انھیں فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریف کیاگیا۔ انھوں نے فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاری اور بلندحوصلے کو سراہا۔
اس سے قبل انھوں نے صالح پٹ میں آل پاکستان مہران شوٹنگ چمپئن شپ میں مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کی اورسویلین نشانہ بازوں کی دلچسپی اورنشانہ بازی کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔
اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ، کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل شاہد بیگ مرزا، جی او سی پنو عاقل ڈویژن میجر جنرل ظفر اللہ خان اور دیگر سول عسکری حکام موجود تھے۔