قومی دفاع

آرمی چیف کا پاک افغان بارڈر پر خیبرایجنسی کا دورہ

آرمی چیف:(اے پی پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک افغان بارڈر پر خیبرایجنسی کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے راجگل کےمشکل محاذ پر خدمات انجام دینے والے جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا ۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کیے جائیں گے،ملک بھر میں جہاں دہشت گرد ہوں گے انہیں ختم کیا جائے گا۔ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والوں کے بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راجگل میں آپریشن سے سرحدوں کے دونوں اطراف دہشت گردوں پر بہتر نظر رکھی جاسکے گی،ملک بھر میں دہشت گردوں کے سلیپر سیل ختم ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔