راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے 10 کور ہیڈ کوارٹرز چکلالہ کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل اور سیکورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے 10 کور کی ہیشہ ورانہ تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔ جنرل راحیل شریف نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ آرمی چیف نے کنٹرول لائن پر تعینات پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی گراں قدر قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس سے پہلے کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔