کوئٹہ(آئی این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں پر سدرن کمانڈ میں آرمی چیف کو سیکیورٹی اور آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ۔ آرمی چیف سدرن کمانڈ کا دورہ کرینگے جہاں پر انہیں سیکورٹی اور آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔ آئی ایس پی کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سٹاف کالج کوئٹہ میں کورس کے شرکاء سے بھی خطاب کریں گے ۔