کراچی: (اے پی پی) وزیر اعظم نواز شریف لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کرانے کے بعد وطن پہنچتے ہی سرگرم ہو گئے ہیں۔ جاتی امراء سے ہی وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم آنے والے دنوں میں اہم فیصلے کریں گے۔ آرمی چیف کو توسیع دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ اگست کے آخر یا ستمبر کے شروع میں آنے کا امکان ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ضرب عضب میں کارکردگی کو سراہا گیا۔ وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف بدھ کی شام یا پھر جمعرات کی صبح اسلام آباد چلے جائیں گے۔