اسلام آباد:(آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل ایک روزہ دورہ پر جمہوریہ چیک پہنچے جہاں انہوں نے عسکری و سیاسی قائدین سے ملاقاتیں کیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ایک روزہ دورہ پر جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد انہوں نے جمہوریہ چیک کے چیف آف جنرل سٹاف اور وزیر دفاع سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور ، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران جمہوریہ چیک کے حکام نے پاکستانی فوجی افسران سے تربیت لینے میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا ۔