راولپنڈی :(ملت+آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنرل ہیڈ کوارٹرز آمد ‘ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا‘ آرمی چیف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز آمد پر یاد گار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء کی یاد گار پر پھو ل بھی چڑھائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سپرد کی تھی۔ (ن غ)