راولپنڈی:(اے پی پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت لاہور خودکش حملے کے بعد کی صورتحال اور پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل ہیڈکواٹر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں سانحہ لاہور کی تفتیش میں پیشرفت اور پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات پر کئے گئے آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔