آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس،سیکیورٹی صورتحال پر غور
راولپنڈی:(ملت آن لائن) آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں امن و استحکام کو پائیدار بنانے کے لیے کامیابیوں کوجاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندورنی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف ملک میں جاری آپریشنز اور خوشحال بلوچستان پروگرام میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کورکمانڈرز نے ملک میں امن و استحکام کو پائیدار بنانے کے لیے حاصل کامیابیوں کوجاری رکھنے کا بھی عزم کیا ہے۔