کراچی (آئی این پی) آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلہ وزیراعظم ملکی مفاد میں کریں گے ، اسحاق ڈار کہتے ہیں جنرل راحیل شریف حکومت کے ساتھ پورے خلوص سے کام کرتے رہے ، امید ہے آئندہ بھی کرتے رہیں گے ، بینرز مہم کے پیچھے تیسری فورس ہے جو خوشحالی نہیں چاہتی ۔ اسحاق ڈار کو بینرز مہم کے پیچھے تھرڈ فورس کی بو نظر آ رہی ہے ، کہتے ہیں کسی ادارے کی نیت پر شک نہیں ۔ وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری مقررہ آئینی مدت میں کرنے کا دعویٰ بھی کیا ۔ اسحاق ڈار نے کہا کوشش ہو گی ٹی او آرز پر ایک مشترکہ بیٹھک ہو جائے ، کہتے ہیں وزیراعظم چند روز میں اسلام آباد سے باقاعدہ حکومتی امور سر انجام دینا شروع کر دیں گے ۔