بیجنگ:(اے پی پی ) سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات بھی کی۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں آرمی ہیڈکوارٹر میں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف چین کی اعلی سیاسی شخصیات کے علاوہ فوج کی دیگر اعلی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔