راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) ترجمان پاک فوج کے مطابق، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حسین نواز سے ملاقات کے حوالے سے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے حسین نواز سے ملاقات نہیں کی، اس قسم کی خبریں کسی خاص پراپیگنڈے کے تحت سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں۔