قومی دفاع

آپریشن ردالفساد ، بارود و اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

آپریشن ردالفساد ، بارود و اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

کوئٹہ:(ملت آن لائن) آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی اور حساس ادارے نے ڈیرہ مرادجمالی میں کارروائی کے دوران خطرناک اسلحہ کی بھاری کھیپ قبضے میں لے کر تخریب کاری کے خوفناک منصوبے کوناکام بنادیا گیا۔ آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیرہ مرادجمالی میں کارروائی کے دوران 252 ہینڈ گرینیڈ، 850کلو گرام دھماکا خیزمواد سمیت خطرناک اسلحہ کی بھاری کھیپ قبضے میں لے کر تخریب کاری کے خوفناک منصوبے کوناکام بنادیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے علاقے چھتر میں شرپسندوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں گولہ بارودقبضے میں لے لیا جس میں850کلو گرام دھماکا خیز مواد،252 دستی بم ، 236ہینڈ گرینیڈ کے فیوز، مشین گنز، اسنائپر رائفل اور بھاری مقدار میں ایمونیشن شامل ہے جو نامعلوم شرپسندوں نے تخریب کاری کیلیے چھپا رکھا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ڈیرہ مرادجمالی میں کارروائی کے دوران 252 ہینڈ گرینیڈ، 850کلو گرام دھماکا خیزمواد سمیت خطرناک اسلحہ کی بھاری کھیپ قبضے میں لے کر تخریب کاری کے خوفناک منصوبے کوناکام بنادیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے علاقے چھتر میں شرپسندوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں گولہ بارودقبضے میں لے لیا