کاکول … چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ جھوٹی کہانیوں اور من گھڑت واقعات سے مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی ، ملکی سلامتی کے لئے ہر قربانی دیں گے ۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 35 ویں گریجوایٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈ مرل محمد ذکا اللہ تھے ۔ مہمان خصوصی نیول چیف محمد ذکا اللہ نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر فوجی بینڈ نے دلوں کو گرما دینےوالی دھنیں بجائیں ۔ کامیاب ہونےوالے کیڈٹس نے مارچ پاسٹ کیا ۔ مہمان خصوصی نے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کئے ۔ کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا کہ جھوٹی کہانیوں اور من گھڑت واقعات سے مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ جارحیت کی صورت میں ملکی خودمختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے ۔