سابق سیکریٹری:(ملت+اے پی پی) دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت پر واضح کیا جا چکا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی ایئر سرجیکل اسٹرائیک اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔ اُڑی واقعہ کی آڑ میں بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو اس کے ساتھ وہ ہو گا جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں اُڑی واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے محدود پیمانے پر جنگ کی دھمکیاں سامنے آئیں،مگر پاکستان بھی ڈرنے والا نہیں ،پاک فوج کسی بھی قسم کی بھارتی مہم جوئی سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ سابق سیکریٹری دفاع کہتے ہیں بھارت کے ساتھ جو ہو گا ، وہ سوچ بھی نہیں سکتا ۔ بھارت کو واضح کیا جا چکا ہےکہ کوئی بھی ایئر سرجیکل سٹرائیک پاکستان کے علاقے میں ایکٹ آف وار ہی لیا جائے گا۔ اس کو ہم جنگ سمجھیں گے ۔ آپ اعلان کریں یا نہ کریں ۔ ایٹمی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں خالد نعیم لودھی کہتےہیں کہ یہ معاملہ حکمت عملی کے تحت مشکوک رکھا گیا ہے ۔ وہ ہم سے نان فرسٹ یوز کامعاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم ان سے پہلے جارحیت نہ کرنے کا معاہدہ،کب استعمال کریں گے جان بوجھ کر خفیہ رکھا ہے۔ سفارتی سطح پر بھی پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔سابق سفیر اشتیاق اندرابی کہتے ہیں کہ ہم بھارت کو شواہد دینے اور تحقیقات میں مدد کا کہیں گے ۔ اُڑی واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی کافی بڑھ چکی ہےاور غیریقینی کی صورتحال ہے ۔